According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


محمد عبید اللہ علوی کے جد امجد مولانا میاں قاضی نیک محمد علوی اپنے زمانے کے جیّد عالم دین اورصوفی تھے وہ بیروٹ کے کاملال ڈھونڈ عباسی قبیلہ کے سرداروں اور معززین کی دعوت پر اپنے آبائی علاقے قومی کوٹ،ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر سے 1836ء کے لگ بھگ بیروٹ تشریف لائے، یہاں آتے ہی انہوں نی کھوہاس بیروٹ کے مقام پر سب سے پہلے مسجد اور مدرسہ قائم کیا جہاں وہ خود اور اُن کی اہلیہ خدیجہ نے بیروٹ کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمات قرآنی سے آشنا کیا۔ اُن کی ان دینی خدمات کے اعتراف میں میاں قاضی نیک محمد علوی کو کاملال قبیلہ نے 35کنال زرعی اراضی بھی ہبہ کی جو آج بھی ملکیتی حقوق کے ساتھ ان کی اولاد کے پاس بیروٹ میں کھوہاس،ناڑوٹہ،ٹہنڈی،ٹنگان اور ڈھیری میں موجود ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر صابر کلوروی سے ملاقات اور فیض
اگر کسی طالبعلم کو ایک اچھا ٹیچر مل جائے تو وہ اسے ہیرے کی طرح خراش تراش کرکے اس کے جوہر قابل کو نکھارتا اور سنوارتا ہے، عبید اللہ علوی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، انہیں اس کالج سے اور کئی فیض حاصل ہوا یا نہیں مگر صابر کلوروی جیسا استاد ضرور ملا جس نے اپنی حیات مستعار میں عبید اللہ علوی کی علمی، فکری اور ادبی دستگیری کی، وہ انہیں لٹریچر میں لانا چاہتے تھے مگر علوی کی ایڈونچر بھری طبیعت نے اسے قبول نہیں کیا اور وہ عامل صحافی بن گئے، ڈاکٹر صابر کلوروی علامہ محمد اقبال کے عاشق اور اقبالیات کے ثقہ محقق تھے، انہوں نے اقبالیات میں جو اضافے کیے اس کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں بعد از وفات تمغا امتیاز سے نوازا، وہ اس وقت ایبٹ آباد میں اپنے گھر قلندرآباد کے شہر خموشاں میں ابدی نیند سو رہے ہیں
صحافتی دور
محمد عبید اللہ علوی نے 1980ء میں ملک کے سب سے بڑے قومی روزنامہ روزنامہ جنگ راولپنڈی میں صحافت کی عملی تربیت حاصل کی،ان کے صحافتی استاد قاضی خلیل الرحمٰن (سب ایڈیٹر)اور شریف خان فیروز پوری (ایڈیٹر سپورٹس)جبکہ حافظ محمد ریاض (انہوں نے تاج کمپنی کا قرآن مجید اور پاکستانی کرنسی نوٹوں پر اردو کی موجودہ تحریر کتابت کی، وہ روزنامہ جنگ میں ہیڈ لاءن راءٹر تھے)اور ان کے چھوٹے بھاءی حافظ عبد الرزاق (آف کھنی تاک، مری) کتابت میں ان کے استاد تھے۔

1982-صحافتی زندگی کا آغاز سرکاری نوکری چھوڑ کر روزنامہ حیدر راولپنڈی سے کیا۔
1984- بطور سب ایڈیٹر روزنامہ وفاق راولپنڈی میں چلے گئے۔
1986-روزنامہ مشرق کراچی۔(اسی عرصہ میں پارٹ ٹائم ماہنامہ طالبعلم (سائنس میگزین)کراچی جس کے چیف ایڈیٹر:سید قاسم محمود تھے کے علاوہ ریڈیو پاکستان کراچی میں پروڈیوسر قمر علی عباسی کے ساتھ کام کیا۔)
1988تادسمبر1979-روزنامہ نوائے وقت کراچی۔( اسی عرصہ میں پارٹ ٹائم خواتین ڈائیجسٹ میں کام کیا اور ریڈیو کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہا۔)
فروری تا اکتوبر 1990-بطور ایڈیٹر ٹکا خان کے ہفت روزہ سلمان اسلام آباد کام کیا۔
اکتوبر 1990ء تا اکتوبر 1991ء۔۔۔۔۔ ہفت روزہ اخبار وطن لندن (اسلام آباد آفس)
اکتوبر 1991ء تا ستمبر 1992-روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل راولپنڈی۔
۔۔۔روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی /اسلام آباد-اکتوبر 1992ء تااگست 2002ء
۔۔ روزنامہ اوصاف اسلام آباد-ستمبر 2002ء تا نومبر 2004ء
روزنامہ خبریں کراچی-مئی 2005ء تا نومبر 2006ء
روزنامہ دیوان کراچی-دسمبر 2006ء تا مارچ 2007ء
روزنامہ اذکار کراچی-اپریل 2007ء تا مارچ 2009ء
ریسرچ ایڈیٹر روزنامہ جنگ راولپنڈی جنوری دو ہزار تیرہ تا حال (تیسری بار)


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان